Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی ، صدر نے مبارک باد پیش کی

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یونان کے انڈر سیون ٹین کشتی کے مقابلوں میں ایرانی نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر انھیں مبارکباد دی ہے

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے یونان کے چیمپین شپ مقابلوں میں ایرانی نوجوان کھلاڑیوں کی ممتاز کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اس سرزمین کے سپوتوں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی اور اسپورٹس کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نام ایک بار پھر روشن کردیا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ یہ کامیابی ان کھلاڑیوں، کوچ اور ان کے گھروالوں کی محنت اور ایثار کا نتیجہ اور صبر و ایمان کی علامت ہے۔صدر پزشکیان نے نوجوان ایرانی پہلوانوں کے لیے مزید کامیابی کی دعا بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے گریکو رومن اسٹائل کشتی کے انڈر سیونٹین پہلوانوں نے یونان کے عالمی مقابلوں میں ایک سونے، ایک چاندی اور چار کانسی کا تمغہ جیت کر چیمپین شپ اپنے نام کی تھی۔

 

ٹیگس