Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • مذاکرات کی بحالی سے پہلے امریکہ نقصانات کا ازالہ کرے؛ ایرانی وزارت خارجہ

یران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی سے پہلے امریکہ نقصانات کی تلافی اور حملے کی وضاحت دے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ آئندہ مذاکرات کے بارے میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بات چیت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکہ گزشتہ حملوں کی وضاحت اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ نہ کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اب ان شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گا۔ ایران پر جارحیت سے پہلے والی صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے، اور آئندہ ہر گفتگو میں امریکہ سے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
بقائی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے مطالبے پر طنز و تمسخر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات بین الاقوامی قوانین سے امریکی حکام کی لاعلمی کا ثبوت ہیں۔ اصل مذاق تو وہ پالیسیاں ہیں جن کے ذریعے امریکہ عالمی ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کی کھلی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس