Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • مشترکہ سرحدوں کے نزدیک تیسرے ملک کی افواج کی موجودگی کی تشویش  دور کی جائے : صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزير اعظم سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ مشترکہ سرحدوں کے نزدیک تیسرے ملک کی افواج کی موجودگی کے بارے میں ہماری تشویش دور کی جائے۔

 سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایروان میں آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ " آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان سے ملاقات میں ہم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت آرمینیا کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی  نیز دونوں ملکوں کے درمیان مخلصانہ روابط کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔"

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تاکید کی ہے کہ " مشترکہ سرحدوں کے نزدیک تیسرے ملک کی افواج کی موجودگی کے بارے ميں ہماری تشویش پوری طرح دور کی جائے۔ "

ٹیگس