Aug ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت؛ ایرانی وزیرخارجہ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ارنا کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے تجربے سے ثابت ہوگیا کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں جو چیز رکاوٹ کھڑی کر سکتی ہے اور علاقے میں اس کے توسیع پسندانہ اہداف کو لگام دے سکتی ہے، صرف اور صرف استقامتی محاذ کا ہتھیار ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لبنان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران نے کبھی بھی لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے مسائل کا تعلق خود لبنانی قوم سے ہے جسے انہیں قومی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے تجربے سے ثابت ہوگیا کہ جو چیز اسرائیل کے سامنے رکاوٹ کھڑی کر سکتی ہے اور علاقے میں اس ناجائز حکومت کے توسیع اور تسلط پسندانہ خواہشوں کو لگام دے سکتی ہے وہ ہے استقامتی محاذ اور اس کا ہتھیار۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں استقامتی محاذ نے ہی جارح صیہونی حکومت کا مقابلہ کیا ہے اور اسی لیے آج اس محاذ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس سے دشمنی کی جا رہی ہے۔

ٹیگس