Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مسلح افواج بالکل آمادہ ہیں؛ ایران کو ترچھی نظر سے دیکھنے والوں کو سخت انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے دلیر اور غیرتمند جوانوں سمیت ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: میجر جنرل حاتمی نے امام خمینی(رح) نیول یونیورسٹی کا معائنہ کرتے وقت کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے کے ممالک کے مابین اپنی خاص پوزیشن بنا لی ہے اور دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ہماری فوج کے دلیر جوان ہمیشہ کی طرح پوری طاقت اور جرات کے ساتھ ہر اس جارح طاقت کو پہلے سے زیادہ پشیمان کرنے کے لیے تیار ہیں جو ایران کو ترچھی نظر سے دیکھنا چاہے۔
انہوں نے سائنسی ترقی اور خطروں کی نوعیت کی تبدیلی کے رفتار میں تیزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے اس موقع پر گزشتہ جنگوں بالخصوص صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ سے تجربہ حاصل کرنے، دشمنوں اور خطروں کو پہچاننے اور اپنی صلاحیتوں کو سمجھنے اور مسلسل بہتری لانے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ فوج کے تمام سپاہیوں کو علم اور مہارت اور ساتھ ساتھ معنویت اور بصیرت حاصل کرنے کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔ میجر جنرل امیر حاتمی نے علاقے میں ایران کی ممتاز پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں ہر سطح اور طرح کے خطرے بالخصوص بحری خطروں کے مقابلے میں مکمل تیاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید جنگوں اور دفاعی طریقوں کے لیے بھی مسلح افواج کی مکمل آمادگی پر زور دیا۔

ٹیگس