ترجمان وزارت خارجہ: آسٹریلیا کے اقدام کے جواب میں ایران نے بھی آسٹریلوی سفیر کو نکال دیا
ایران کی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے اقدام کے جواب میں ایران نے بھی سفارتی قوانین کے مطابق آسٹریلوی سفیر کو ایران سے نکال دیا ہے اور اس کے سفارتکاروں کی تعداد کم کردی ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آسٹریلیا کی جانب سے ایرانی سفیر کو نکالے جانے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کے اقدام کے بارے میں کہا کہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کا اقدام بلاجواز ہے۔
ہم تعلقات میں کمی کے خواہاں نہیں ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی کوئی وجہ یا جواز نہیں تھا اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے اقدام کے جواب میں سفارتی قوانین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی، آسٹریلوی سفیر کو ایران سے نکال دیا ہے اور سفارتکاروں کی موجودگی کی سطح میں کمی لایا ہے بریکنگ نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینبرا میں ہمارے سفارت خانے کا قونصلر سیکشن فعال ہے۔
سفارت خانے پر عائد پابندیوں کے باوجود ہم آسٹریلیا میں مقیم ایرانی ہم وطنوں کو ضروری قونصلر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ ایران کے خلاف یہود دشمنی کا الزام ایک مضحکہ خیز اور بے بنیاد الزام ہے۔