Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو دوطرفہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے -

سحرنیوز/ایران: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے پاکستان، ایران کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کی تجدید کی۔ 

ٹیگس