"بک ڈپلومیسی اور فکر اقبال" 12 نومبر کو تہران میں شاعر مشرق کی یوم پیدائش پر ادبی نشست
Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر تہران میں ادبی نشست، 12 نومبر کو ہوگی۔
سحرنیوز/ایران: علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر تہران میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اہم ادبی اور ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی۔"بک ڈپلومیسی اور فکر اقبال" کے عنوان سے ہونے والی اس تقریب کا اہتمام ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ تہران کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
یہ تقریب بدھ 12 نومبر کو تہران میں ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں منقد ہوگی۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے خطوط پر مشتمل کتاب کی رونمائی کے علاوہ ان کے اشعار پر مشتمل کتبیوں کی نمائش بھی کی جائے گی جبکہ محفل شعر و موسیقی کا بھی اہتمام کیا گيا ہے۔
خاص بات یہ بھی ہے کہ اس پروگرام کے آرگنائزر ٹیم میں سحرعالمی نیٹ ورک اردو بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔