Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کا دورۂ روس، شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ روس کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم اجلاس میں شرکت کے لئے روس روانہ ہونے سے قبل تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر صحافیوں کو اس سفر کے اہداف کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان 10سمجھوتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان سمجھوتوں پر دستخط کی صورت میں علاقائی اور کثیر جہتی تعاون کے ساتھ ساتھ یوریشیا، ای سی او اور دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

نائب صدر محمد رضا عارف روس کے دورے کے دوران اجلاس میں شریک ممالک کے وزرائے اعظم سے دو طرفہ امور اور تعاون کے بارے میں ملاقات بھی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ایران کا تعاون گزشتہ دو برسوں میں تمام شعبوں میں سنجیدگی سے فروغ پا رہا ہے۔

 

ٹیگس