Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا اصل سبب امریکہ اور صیہونی حکومت: سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا اصل سبب ہیں۔

سحرنیوز/ایران: بندر عباس سے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے ہرمزگان کی سپاہ امام سجادؑ کے کمانڈر کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور لاطینی امریکہ میں پیدا ہونے والے تنازعات اور لڑائی امریکہ اور غاصب اسرائیلی حکومت کی شر انگیزیوں کا نتیجہ ہے۔ 

ہرمزگان کے خصوصی مقام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ "جغرافیائی طور پر، ہرمزگان ملک کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور آئی آر جی سی کے مشنوں میں اہم کردار کا حامل ہے۔"

جنرل فدوی نے آبنائے ہرمزگان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کا سب سے اہم جغرافیائی خطہ ہے اور روزانہ 2 کروڑ بیرل سے زیادہ تیل اس آبی گزرگاہ سے سپلائی ہوتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے بیرونی قوتوں کی جانب سے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں  کا ذکر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ دشمن نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی  تو ہم  پوری طاقت کے ساتھ اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 انہوں نے کہا کہ "ایران گیس کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے اور قطر تیسرے نمبر پر ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز کے کردار کو کم نہیں کر سکتا۔"

جنرل علی فدوی نے کہا کہ انقلابی نسلوں کی بقا انقلاب اسلامی کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ "اسلامی انقلاب کے اہداف و مقاصد اور اقدار کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کرنے کا سلسلہ 1963 میں امام امام خمینی (رح) کی قیادت میں شروع ہوا اور پورے ملک میں جاری ہے۔"

 

 

 

 

 

ٹیگس