ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو ،علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونی گفتگو میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے موقف کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی-