ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں پاکستان اور قطر کا اہم بیان
پاکستان اور قطر نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے ثالث کے طور پر گزشتہ روز کے مذاکرات اور 18 جون 2026 کو ہونے والے سمجھوتے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے برگن اشٹوگ شہر میں اختتام پزیر ہوگیا۔
پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے ماحول کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بات چیت کے دوران تکنیکی گفتگو کے طریقہ کار پر اتفاق حاصل ہوا ہے۔
مذکورہ بیان میں آيا ہے کہ فریقین نے ایک سپریم کمیٹی کی تشکیل پر رضامندی ظاہر کی ہے جو ثالثی کے سلسلے کی سیاسی نگرانی کرے گی اور سینیئر مذاکرات کار منظم طریقے سے اس کمیٹی کو رپورٹ دیں گے۔
اتوار کو حاصل شدہ فریم ورک کے تحت ایٹمی معاملے، پابندیوں کے خاتمے اور اختلافات کے حل پر مشتمل ٹیمیں، سمجھوتے پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کمیٹی 60 دن کے اندر حتمی معاہدے کے روڈ میپ کو تیار کرنے کی ذمہ دار ہوگی جس کے نتیجے میں مزید تکنیکی گفتگو کا راستہ ہموار ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel