ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات پر اتفاق
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453210-ایران_اور_امریکہ_کے_درمیان_آئندہ_مذاکرات_پر_اتفاق
ایران کے نائب وزیرخارجہ اور تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے آئندہ مذاکرات پر اتفاق کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-06-23T13:17:19+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات پر اتفاق

ایران کے نائب وزیرخارجہ اور تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے آئندہ مذاکرات پر اتفاق کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ ایک اہم نشست میں اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا۔ یہ نشست اتوار اور پیر دو دن تک جاری رہی۔

 کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بیان کے مطابق آئندہ مذاکرات، اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر اور وزیر خارجہ، امریکہ کے نائب صدر اور پاکستان نیز قطر کے وزرائے اعظم  پر مشتمل اعلیٰ رتبہ کمیٹی کی نگرانی ميں ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پابندیوں کے خاتمے، ایٹمی مسئلے، تعیرنو، اقتصادی ترقی اور نگرانی نیز عمل درآمد سے متعلق چار ورکنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کے پُر امن طور پر گزرنے کے لئے ایک رابطہ مرکز اور لبنان میں جنگ روکنے کے لئے، مفاہمتی یاد داشت کے فریقوں اور پاکستان نیز قطر کے درمیان رابطہ یونٹ قائم کئے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔    

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ تکنیکی گفتگو میں، ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل پروڈکٹس کی فروخت بحال کئے جانے نیز تمام متعلقہ سروسز، ایران کے منجمد آثاثوں کی بحالی سے متعلق بھی مفاہمت ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ یہ بھی طے پایا ہے کہ ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کئے جانے کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔