کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454552-کویت_میں_امریکی_فوجی_اڈے_پر_ایرانی_فوج_کے_حملے
ایرانی فوج نے کویت میں امریکی فوج کے ایک اسٹریٹیجک مرکز پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
(last modified 2026-07-31T09:16:02+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی فوج کے حملے

ایرانی فوج نے کویت میں امریکی فوج کے ایک اسٹریٹیجک مرکز پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آپریشن صاعقہ کے ستائیسویں مرحلے میں، کویت میں احمد الجابر امریکی فوجی اڈے میں جنگی طیاروں کے ایک ہینگر،سیٹلائٹ کمونیکیشن سسٹم اور فوجی وسائل کے ایک گودام کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج نے کویت میں بچوں کی قاتل امریکی فوج کے احمد الجابر فوجی اڈے پر یہ ڈرون حملے، جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر اس کے وحشیانہ حملے کے جواب میں کیے ہیں۔  

کویت میں امریکی فوج کا احمد الجابر فوجی اڈہ ایران کے خلاف فضائی حملوں میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور امریکی فوج کی فضائی سپورٹ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

دریں اثنا ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے ایرانی حملوں میں اپنے اپنے جانی اور مالی نقصان کی پردہ پوشی کے لئے سخت سینسر لگا رکھا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel