رہبر انقلاب اسلامی سے صدر ڈاکٹر پزشکیان کی اہم ملاقات
Aug ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے اہم ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے یہ ملاقات کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملکی مسائل و مشکلات، خاص طور سے، عوام کی معاشی ضروریات کی فراہمی، مسلط کردہ تیسری جنگ اور بعد کے حالات، عسکری شعبے میں ہونے والے تغیرات، وسائل کی فراہمی کی نگرانی کے طریقوں، ریال، زرمبادلہ اور توانائی کے استعمال کے مینیجمنٹ اور بیرونی فریقوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس