جنرل محسن رضائی ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نئے سیکریٹری
جنرل محسن رضائی کو ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا نیا سیکریٹری منصوب کردیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدرکے شعبۂ مواصلات و اطلاعات کے مطابق جنرل محسن رضائی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری منصوب ہوگئے ہیں۔
ایوان صدر کے شعبۂ مواصلات و اطلاعات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی ہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنرل محسن رضائی کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا سیکریٹری منصوب کیا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے عہدے سے محمد باقر ذوالقدر کے مستعفی ہونے اور نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس عہدے پر جنرل محسن رضائی کو منصوب کئے جانے کا فرمان صادر کردیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel