خطے کے امن کے لئے اسرائیل سب سے بڑا خطرہ ہے، اسماعیل بقائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455002-خطے_کے_امن_کے_لئے_اسرائیل_سب_سے_بڑا_خطرہ_ہے_اسماعیل_بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اسرائیل خطے کے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
(last modified 2026-08-10T11:54:36+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  •  خطے کے امن کے لئے اسرائیل سب سے بڑا خطرہ ہے، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اسرائیل خطے کے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

سحرنیوز/ایران:  یومِ صحافت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ غزہ جنگ، لبنان پر حملوں اور خطے کے دیگر ممالک کو دی جانے والی دھمکیوں نے علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی پر مجبور کیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اس پیش رفت سے آگاہ تھا اور اسے ایران کے خلاف نہیں سمجھتا۔ ان کے مطابق خطے کے ممالک بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے باہمی تعاون کے ذریعے اپنی سلامتی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بقائی نے امریکہ کو بھی خطے میں عدم استحکام کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی غیر مشروط حمایت کے باعث غاصب اسرائیل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے قابل ہوا ہے۔ انہوں نے کویت میں زیرِ حراست چار ایرانی شہریوں کی رہائی اور ایرانی اسکول کی بندش کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایران کو قونصلر رسائی فراہم کی جانی چاہیے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آبنائے ہرمز کے حوالے سے بقائی نے کہا کہ ایران اور عمان محفوظ بحری راستے کے تعین کے لئے مثبت مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران علاقائی تعاون، اعتماد سازی اور مشترکہ مفادات پر مبنی سکیورٹی نظام کے قیام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔