کولمبیا زلزلہ: عوام اور حکومت سے ایران کا اظہار ہمدردی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455086-کولمبیا_زلزلہ_عوام_اور_حکومت_سے_ایران_کا_اظہار_ہمدردی
اسلامی جمہوریہ ایران نے کولمبیا میں آنے والے بھیانگ زلزلے پر کولمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2026-08-12T10:52:13+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • کولمبیا زلزلہ: عوام اور حکومت سے ایران کا اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران نے کولمبیا میں آنے والے بھیانگ زلزلے پر کولمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسما‏عیل بقائی نے ایک پیغام جاری کرکے زلزلے میں ہلاکتوں پر کولمبیائی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی آرزو کی ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں پیر کے روز بھیانک زلزلہ آیا تھا جس میں اب تک ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel