مشہد اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
مشہد اور کراچی کے درمیان کیش ایئر نے اپنی ہفتہ وار پروازیں شروع کردی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کیش ایئر کا ایم ڈی 80 مسافر طیارہ، آج صبح مشہد مقدس سے 140 مسافر لے کر کراچی کے محمد علی جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔
کیش ایئر کی یہ پرواز واپسی میں اتنے ہی زائرین کو لے کراچی سے مشہد مقدس پہنچی ہے۔
کیش ایئرکی یہ پرواز شروع ہونے کے بعد کراچی اور مشہد کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں ہوگئيں۔
پاکستان میں کیش ایئر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران کی اس فضائی کمپنی کی مسافرپرواز ہر ہفتے پیر کے دن مشہد مقدس اور کراچی کے درمیان چـلے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس سے کراچی جانے والی کیش ایئر کی پہلی پرواز کا کراچی کے محمد علی جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی کونسلیٹ کے نمائندے اور پاکستان کے شہری ہوابازی کے حکام نے استقبال کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel