سپاہ پاسداران نے امریکی فضائیہ کے دو اڈوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر جوابی حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک اعلامیہ جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ جوابی حملے میں امریکہ کی "شاہ حسین" اور "الازرق" نامی دو ایئر بیس نشانہ بنی ہین جس کے نتیجے میں تکنیکی اور مرمت کے بنیادی مراکز اور جنگی طیاروں کے شیلٹر تباہ ہوگئے۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "باشرف اور مبعوث ایرانی عوام! مسلسل ایک سو تراسی راتوں سے شہروں کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر آپ کی رزمیہ اور تاریخ ساز موجودگی نے دشمن کو حیرت زدہ اور مبہوت کردیا، مستضعفین کے دلوں میں امیدوں کے چراغ روشن کردیئے اور سپاہیان اسلام کو سکون قلب اور حوصلوں کی بلندی عطا کی ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس ڈویژن کے غیور سپاہیوں نے، جزیرہ لارک پرامریکی اور صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کے جواب میں، یا محمد بن عبداللہ کے مقدس کوڈ ورڈ سے، اردن میں، امریکہ کی، شاہ حسین اور الازرق نامی دو ایئر بیس پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کئے۔
ان حملوں میں اردن میں امریکہ کے مذکورہ دونوں فضائی اڈوں کے تکنیکی بنیادی ڈھانچے اور وہ مراکز تباہ کردیئے گئے جہاں امریکہ کے جنگی طیارے تھے۔ "
سپاہ پاسداران نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ جرم وجارحیت سے، آبنائے ہرمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کا کنٹرول کمزور کرنے میں دشمن کی لاچاری ختم نہیں ہوگی اور اس کی ہرجارحیت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel