آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں امریکہ کی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456516-آئی_اے_ای_اے_کی_جنرل_کانفرنس_میں_امریکہ_کی_شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کو آئی اے ای اے کی جنرل کمیٹی کی رکنیت سے روکنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں امریکہ کی شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کو آئی اے ای اے کی جنرل کمیٹی کی رکنیت سے روکنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری توانائی  کی بین الاقوامی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کی رکنیت سے روکنے کی امریکہ کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ 

کمالوندی نے ارنا سے  ایک گفتگو میں بتایا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں ایران کو کانفرنس کی جنرل کمیٹی کی رکنیت سے دور رکھنے کی بہت کوشش کی تاہم اسے ناکامی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ کانفرنس کے صدر کی کوششیں نتیجہ خیز نہ ہوئیں اور آخرکار معاملہ رائے شماری تک پہنچ گیا۔

بہروز کمالوندی کے مطابق، اس رائے شماری میں امریکہ  کو ایران کے ووٹوں کے مقابلے میں بہت بڑے فرق سے شکست  ہوئی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel