الجزیرہ: قالیباف نے ایک ئے اور غیر متوقع میزائل کی رونمائی کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456636-الجزیرہ_قالیباف_نے_ایک_ئے_اور_غیر_متوقع_میزائل_کی_رونمائی_کی
الجزیرہ نے ایک تجزیاتی مضمون میں قالیباف کی ٹویٹس کو سیاسی پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کی ایک شاندار مثال قرار دیتے ہوئے لکھا: قالیباف نے ایک نئے اور غیر متوقع میزائل کی رونمائی کی ہے اور وہ ایک ٹویٹ تھا۔
(last modified 2026-09-18T17:31:00+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • الجزیرہ: قالیباف نے ایک ئے اور غیر متوقع میزائل  کی رونمائی کی

الجزیرہ نے ایک تجزیاتی مضمون میں قالیباف کی ٹویٹس کو سیاسی پروپیگنڈے اور نفسیاتی جنگ کی ایک شاندار مثال قرار دیتے ہوئے لکھا: قالیباف نے ایک نئے اور غیر متوقع میزائل کی رونمائی کی ہے اور وہ ایک ٹویٹ تھا۔

سحرنیوز/ایران: الجزیرہ نےاپنی رپورٹ میں لکھا: ایرانی پارلیمنٹ  کے اسپیکر نے آبنائے ہرمز کے مؤثرطور پر  بند ہونے کے دوران ٹیلر مساوات کا ذکر دیتے ہوئے امریکا کی شرح سود کا مذاق اڑایا۔ بدھ کے روز، تہران نے امریکا کے خلاف اپنی جنگ میں ایک اور غیر متوقع میزائل استعمال کیا: ایک ٹویٹ جس میں ایک ریاضیاتی حساب کتاب  تھا۔

آئی جی گروپ میں مارکیٹ کے سینئر تجزیہ کار کرس بوشامپ نے الجزیرہ کو بتایا: "یہ (ٹویٹس) ایران کی جانب سے سیاسی اور نفسیاتی پروپیگنڈے کی ایک شاندار اور غیر معمولی مثال ہیں،  ایسا ملک جس نے 2026 میں اپنے امریکی حریف کو پریشان کرنے اور اس کے اعصاب کو تباہ کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔"

گزشتہ ماہ بھی قالیباف نے "امریکا کو دوبارہ بھوکا بناؤ" (ٹرمپ کے نعرے "امریکا کو دوبارہ عظیم بناؤ" میں تبدیلی) کے جملے کے ساتھ امریکا میں غذائی عدم تحفظ اور بھوکمری کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک گرافک ڈیزائن شائع کیا اور لکھا: "شکست کو جھوٹے دعوؤں سے چھپایا نہیں جا سکتا۔"

قالیباف کی ٹویٹس کا مقصد قیمتوں، منڈیوں اور مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے امریکی رائے عامہ کو جنگ کے اخراجات محسوس کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel