اسماعیل بقائی: واشنگٹن قوموں کو حافظے اور تجزیاتی شعور سے محروم سمجھتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے سلسلے میں امریکی حکام کے بیانات اور اقدامات میں موجود تضاد پر ردعمل میں لکھا: دنیا امریکا کی جھوٹی روایتوں اور منافقانہ پروپیگنڈے سے دھوکہ نہیں کھاتی۔
سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جمعہ کو امریکی حکومت کے ایک ترجمان کی جانب سے ایرانیوں کی معاشی صورتحال سے متعلق بیانات اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران ایرانی نمائندوں کو امریکی دکانوں سے خریداری سے روکنے کے امریکی دعوے پر ردعمل میں، سوشل میڈیا ایکس پر لکھا: "واشنگٹن کے حکمران اب بھی قوموں کو حافظے اور تجزیاتی شعور سے محروم فرض کرتے ہیں گویا دنیا "پلریبس سیریز" کی طرح ہے اور سب کو بند ذہن کے ساتھ، واشنگٹن کے ہونٹوں کی طرف دیکھتے ہوئے، اس کی روایت کو بغیر کسی کمی و زيادتی کے ماننا چاہیے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel