ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھُلے گی: ایرانی اسپیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456668-ایران_کی_شرائط_پوری_ہونے_تک_آبنائے_ہرمز_نہیں_کھُلے_گی_ایرانی_اسپیکر
 اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوجاتیں آبنائے ہرمز نہیں کھُلے گی۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھُلے گی: ایرانی اسپیکر

 اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوجاتیں آبنائے ہرمز نہیں کھُلے گی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ایران کے پیغامات اور شرائط، ثالثین کے ذریعے، صراحت کے ساتھ فریق مقابل تک پہنچائی جاچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کو اچھی طرح معلوم ہے کہ فریب اور یک طرفہ تسلط کے راستے بند ہیں اور جب تک، ایران کی شرائط پوری نہیں کی جائیں، ملت ایران کے برحق حقوق باضابطہ تسلیم نہ کئے جائيں اور امریکی  اپنے عہد و پیمان پر عمل نہ کریں، اس وقت تک پہلے والی حالت کی بحالی اور آبنائے ہرمزکا کھلنا ممکن نہیں ہے۔

اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ آج مغربی ایشیا میں پرانا امریکی نظام ختم ہوچکا ہے اور یہ علاقائی ممالک ہیں جنہیں نیا نظم و ضبط نافذ کرنا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے تاریخی عزم وارادے، شجاع اور دلیر کمانڈروں کی تدابیراور کالجوں، یونیورسٹیوں نیز اعلیٰ دینی تعلیم کے مراکزمیں زیر تعلیم طلبا کے امید افزا افکار سے ثابت کردیں گے کہ مستقبل کا راستہ، کسی التماس سے نہیں بلکہ منطق، شجاعت اور مجاہدت سے طے ہوگا۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel