ایران زور زبردستی ہرگز قبول نہیں کرے گا: صدر پزشکیان
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن زور زبردستی ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک سے روانگی سے قبل امریکہ کے سی بی ایس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم کبھی بھی ایٹمی اسلحہ بنانے کی فکر میں نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ملکوں کے ساتھ مل کر علاقے کو ترقی دے سکتے ہیں۔
صدرِ ایران نے کہا کہ اختلافات باہمی احترام کی بنیاد پر گفتگو کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ایٹمی مسائل اور دیگر اختلافی امورپر گفتگو کے لئے تیار ہے لیکن واشنگٹن کی جانب سے مفاہمتی یاد داشت کی پابندی اور اعتماد سازی اس کی شرط ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی قسم کی دھمکی اور زورزبرستی ہرگز قبول نہیں کرے گا اور اگرحملہ کیا گیا تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel