صدرِ ایران کی نیویارک سے تہران واپسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456906-صدرِ_ایران_کی_نیویارک_سے_تہران_واپسی
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن زور زبردستی ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران کی نیویارک سے تہران واپسی

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن زور زبردستی ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ہوئے تھے، اب سے تھوڑی قبل تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے اس دورے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ، سوئزرلینڈ، عراق، بنگلادیش، ناروے، آرمینیا، ہالینڈ، لبنان اور پاکستان کے سربراہوں، یورپی کونسل کے چیئرمین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے  الگ الگ ملاقات اور اہم ترین عالمی اور علاقائی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

صدر پزشکیان نے اپنے اس دورے میں امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ کے اداروں، مختلف امریکی تھنک ٹینکوں سے وابستہ دانشوروں اور امریکہ میں مقیم ایرانیوں کی نشستوں سے بھی خطاب کیا۔  

 فاکس نیوز، سی بی ایس اور الجزیرہ ٹی وی چینلوں کے ساتھ گفتگو میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا بیان بھی صدر ایران کے دورہ نیویارک کے اہم پروگراموں ميں شامل تھا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel