آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ڈرون آبدوز ایران کے قبضے میں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456982-آبنائے_ہرمز_میں_ایک_اور_امریکی_ڈرون_آبدوز_ایران_کے_قبضے_میں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی ایک اور ڈرون آبدوز بطور مال غنیمت حاصل کرلینے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۶ ۰۱:۰۶ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ڈرون آبدوز ایران کے قبضے میں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی ایک اور ڈرون آبدوز بطور مال غنیمت حاصل کرلینے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے جوانوں نے خدا کی نصرت سے، الیکٹرانک جنگ میں، ایک ہم آہنگ اور پیچیدہ آپریشن کے دوران دہشت گرد امریکی فوج کی ایک جدید ترین ڈرون آبدوز پکڑلی ہے۔

سپاہ پاسداران نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ امریکہ کی یہ جدید ترین ڈرون آبدوز، ریمس- 600(Remus-600)  آبنائے ہرمز میں جاسوسی کررہی تھی لیکن سپاہ نیوی کی انٹیلیجنس برتری کے نتیجے میں، پکڑی گئی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بطورمال غنیمت حاصل کی جانے والی یہ جدید ترین ڈرون آبدوز، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین کو سونپی جاچکی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel