امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی وفد کے ایجنڈے میں شامل نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456996-امریکہ_کے_ساتھ_مذاکرات_ایرانی_وفد_کے_ایجنڈے_میں_شامل_نہیں
 نیویارک میں  ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی وفد کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی وفد کے ایجنڈے میں شامل نہیں

 نیویارک میں  ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی وفد کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جانے والے وفد کے ایک قریبی ذریعے نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے  بارے میں متضاد رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔

 اس ذریعے نے ارنا کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کو قطری ثالث کے ذریعے، امریکہ تک ایران کے صریحی موقف اور نظریات پہنچائے گئے تھے اور ایرانی وفد امریکی جواب کا منتظر ہے۔  

اس ذریعے نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نیا دور ایرانی وفد کے ایجنڈے میں شامل نہيں ہے اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مد نظر پروگراموں کی تکمیل کے بعد، منگل کو وطن واپس ہوجائيں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel