ایران کی ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات کی پالیسی پر زور
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم تعلقات ایران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
سحرنیوز/ایران: اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران میں آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات مرزویان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور قفقاز میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ایران اور آرمینیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، نقل و حمل اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
عراقچی نے قفقاز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی مسائل کا حل خطے کے ممالک کی شراکت اور باہمی اقدامات کے ذریعے ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے سے باہر کی طاقتوں کو علاقائی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کا تسلسل ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطے کے قیام کے لیے ایران کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel