بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے مواخذے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457368-بچوں_کی_قاتل_صیہونی_حکومت_کے_مواخذے_کا_مطالبہ
اقوام متحدہ کی چھٹی کمیٹی میں ایرانی مندوب نے بچوں کے قتل عام پر غاصب صیہونی حکومت کے مواخذے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-10-21T07:55:27+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے مواخذے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی چھٹی کمیٹی میں ایرانی مندوب نے بچوں کے قتل عام پر غاصب صیہونی حکومت کے مواخذے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیو/ایران: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی چھٹی کمیٹی میں، جس کا تعلق بچوں کے حقوق سے ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ اسرائيلی حکومت بچوں کے قتل عام کی مشین بن چکی ہے، نسل کشی، جنگی نیز انسانیت کے خلاف جرائم اور دہشت گردانہ اقدامات پر اس کا مواخذہ ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے 2023 سے اب تک چھٹی کمیٹی کی نشستوں میں دوسرے ملکوں کے خلاف بے بنیاد دعووں کے ذریعے، فلسطین اور دیگر ملکوں کے عوام کے خلاف اپنے  وسیع جرائم کی پردہ پوشی کوشش کی ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ 7 اکتوبر2023 سے 7 اکتوبر 2026 تک اس حکومت نے روزآنہ اوسطاً 70 سے 75 بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ  75 ہزار فلسطینی اور ہزاروں ایرانی عوام اور دیگر ملکوں کے لوگ اس حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
 اقوام متحدہ کی چھٹی کمیٹی میں ایرانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں روزانہ اوسطاً 28 بچے اس حکومت کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

انھوں نے اقوام متحدہ کے نمائںدے کے اس دعوے کے جواب میں کہ یہ ادارہ غیر فوجیوں کے تحفظ کے عہد پر عمل کررہا ہے، ادارے کے دعووں اور عمل میں تضاد پر سخت تنقید کی اور کہا کہ 28 فروری 2026 کو ایران کے شہیر میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر حملے میں اسکول کے 168 بچے اور ان کی معلمین شہید ہوگئے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اس حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 12 برس کے درمیان تھیں۔ وہ اپنی کلاس میں تھے، کچھ اسکول کے کیمپس میں کھیل رہے تھے اور چھٹی ہونے پر گھر جانے کے منتظر تھے کہ وحشیانہ بمباری میں ان کا قتل عام کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ میدان جنگ نہیں تھا، پرائمری اسکول تھا، یہ فوجی نہیں تھے بلکہ اسکولی بچے تھے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel