تم سے ہمارے فاصلے کو ہمارے میزائل طے کریں گے: نگراں وزیر دفاع
نگراں وزیر دفاع جنرل ابن الرضا نے امریکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سے ہمارا فاصلہ، ہمارے میزائل طے کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نگراں وزیر دفاع نے ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میدان ہی آخری فیصلہ کرتا ہے، امریکا سے مخاطب ہو کر لکھا ہے: تم سے ہمارا فاصلہ ہمارے میزائل طے کریں گے۔
بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: وہ اب بھی پینٹاگون کے کنڈرگارٹن میں جنگ کی تصویر بنا رہا ہے جبکہ وہ اس بات سے غافل ہے کہ دنیا کو تقریروں اور دکھاوے کے ذریعے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
بریگیڈیئر جنرل ابن الرضا نے اپنے پیغام میں زور دے کر کہا ہے: "میدان" ہی آخری فیصلہ کرتا ہے۔
وزارت دفاع کے نگراں وزیر نے مزید کہا ہے: تم سے ہمارا فاصلہ ہمارے میزائل طے کریں گے۔ کل بحیرۂ عمان، آج بحر ہند اور کل خلیج خنزیر۔ اگر کوئی غلطی ہوئی تو تمھیں ایک نئی تقسیم نظر آئے گی
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel