امریکا کو آزاد اور طاقتور ایرانی تمدن سے دشمنی ہے: ڈاکٹر ولایتی
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے امریکا کو ایران کے آزاد اور طاقتور تمدن سے دشمنی ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے، سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ "تمہیں اسلامی انقلاب سے نہیں، بلکہ ایران کے آزاد اور طاقتور تمدن سے دشمنی ہے۔"
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ روبیو کی تقریر میں ایک کھلا تضاد موجود ہے۔ وہ آخری فرد تک یونان قدیم کی استقامت کی ستائش کرتے ہیں لیکن عظیم ایرانی قوم کی استقامت کی "فرقہ مرگ" کا لیبل لگا کر توہین کرتے ہیں۔
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے لکھا ہے کہ "مسٹر روبیو! اپنوں کی استقامت کی تعریف اور دوسروں کی استقامت کی تحقیر تہذیب نہيں ہے۔"
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ "تمھارا مسئلہ، اسلامی انقلاب نہیں ہے، بلکہ آزاد اور طاقتور ایرانی تمدن ہے۔ ہیروشیما، ویتنام، عراق اور افغانستان کے المیے رقم کرنے والوں کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسروں کو اخلاق کا درس دیں۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel