بنکاک میں ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457706-بنکاک_میں_ایران_اور_پاکستان_کے_مرکزی_بینکوں_کے_سربراہوں_کی_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-10-15T12:47:35+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • بنکاک میں ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بنکاک میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عبدالناصر ہمتی اور جمیل احمد کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور بنکاری تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی لین دین میں اضافے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گيا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مالیاتی اور بنکاری تعاون کےفروغ، تجارتی تبادلوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی اقتصادی گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔   

بنکاک میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک گروپ کا سالانہ اجلاس 12 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel