ایران پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوگیا: صدر ڈاکٹر پزشکیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457828-ایران_پیٹرول_کی_درآمد_سے_بے_نیاز_ہوگیا_صدر_ڈاکٹر_پزشکیان
صدرِ ایران ڈاکٹر پزشکیان نے بتایا ہے کہ ملک  پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوچکا ہے۔
(last modified 2026-10-18T14:03:16+00:00 )
Oct ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوگیا: صدر ڈاکٹر پزشکیان

صدرِ ایران ڈاکٹر پزشکیان نے بتایا ہے کہ ملک  پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوچکا ہے۔

سحرنیو/ایران: صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ عوام کے تعاون سے ایندھن کے استعمال میں بہت حدتک کفایت شعاری سے کام لیا گیا، قابل توجہ مقدار میں بچت ہوئی اور ملک پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوگیا ہے۔

انھوں نے اس بات کا اعلان آج حکومت کی اطلاع رسانی کی آٹھویں نشست میں کیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دشمن کی فوجی جارحیت اور اقتصادی محاصرے کا ذکر کیا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مشکلات حل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اور آئندہ بھی  جاری رکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی معیشت ہم سب کی بنیادی اور اولین ترجیح ہے۔

صدرپزشکیان نے بتایا کہ توانائی اور ایندھن کے تعلق سے مشکلات کی روک تھام کے لئے، ہم نے ایندھن کے استعمال میں اسراف کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی۔

انھوں نے کہا کہ اس مہم میں عوام نے بھی حکومت کا ساتھ دیا اور قابل توجہ مقدار میں ایندھن کی بچت ہوئی جس کے نتیجے میں ملک کو پیٹرول درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel