جرمن چانسلر کو ایران کے وزیر خارجہ کا کرارا جواب
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اب کوئی ریڈ لائن نہیں رہے گی۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے ایک حالیہ بیان کے جواب میں سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف ہوائی حملے شروع کئے تھے تو جرمن چانسلر فریڈرچ مرز نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ وہ یورپ کا گندا کام کررہے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ ميں لکھا ہے کہ اس سنگین اور تباہ کن وار کے مقابلے میں جو ایران کی طاقتور مسلح افواج ایرانی قوم کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں پر لگائيں گی، 100 ارب یورو کی رقم کچھ بھی نہیں ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اب کوئی ریڈ لائن نہیں رہے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel