ہمارے پڑوسی، ہماری ترجیحات میں ہیں: سید عباس عراقچی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458476-ہمارے_پڑوسی_ہماری_ترجیحات_میں_ہیں_سید_عباس_عراقچی
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پڑوسی ممالک کو ایران کی ترجیحات میں شمارکیا ہے۔
(last modified 2026-11-03T07:27:13+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہمارے پڑوسی، ہماری ترجیحات میں ہیں: سید عباس عراقچی

وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پڑوسی ممالک کو ایران کی ترجیحات میں شمارکیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورۂ ترکمانستان کے بعد ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے پڑوسیوں کو ایران کی ترجیحات میں شمار کیا ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "خوشی کی بات ہے کہ میں نے عشق آباد میں ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سے ملاقات اور ترکمانستانی ہم منصب، اپنے دوست خورشید مردوف سے تعمیری گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہماری مشترکہ تاریخ اور گہرے ثقافتی رشتے، باہمی تعاون میں فروغ کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

سید عباس عراقچی نے مزید لکھا ہے کہ "ہمارے پڑوسی، ہماری ترجیحات میں ہیں۔"

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel