تم جنگ بھی ہارے اور الیکشن بھی: میجر جنرل محسن رضائی
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں امریکی حکام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم جنگ بھی ہارے اور الیکشن بھی۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں امریکی حکام سے کہا ہے کہ تم جنگ اور الیکشن دونوں ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی حکام کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "تم جنگ بھی ہار گئے اور الیکشن بھی۔ جے ڈی وینس نے شکست تسلیم کر لی ہے، روبیو رخصت ہونے کے قریب ہے، ہیگسیٹ کو جلد برطرف کر دیا جائے گا اور سینٹکام کا کمانڈر بھی اب پاڈکاسٹر بن گیا ہے۔
ارنا کے مطابق ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے سنیچر کی رات شیئر کیے گئے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ "اب واشنگٹن میں یہ پیغام آخر کس اہلکار تک پہنچائیں کہ اگر تم نے کوئی جنگ شروع کی تو تمہیں تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel