شہید رہبر امام خامنہ ای کی برسی کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458850-شہید_رہبر_امام_خامنہ_ای_کی_برسی_کے_لیے_خصوصی_کمیٹی_کی_تشکیل
دفتر حفاظت اور اشاعت افکار و آثار امام خامنہ ای کے سربراہ نے ایک حکم نامے کے تحت شہید مجاہد رہنما برسی کے انعقاد کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-11-13T16:36:25+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • شہید رہبر امام خامنہ ای کی برسی کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل

دفتر حفاظت اور اشاعت افکار و آثار امام خامنہ ای کے سربراہ نے ایک حکم نامے کے تحت شہید مجاہد رہنما برسی کے انعقاد کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: حفاظت اور اشاعت افکار و آثار امام خامنہ ای کے جاری کردہ بیان کے مطابق چھے ارکان پر مشتمل یہ کمیٹی شہید رہبر کی برسی کے انعقاد کی غرض سے ملکی اور بین الاقوامی امور کی نگرانی اور بندوبست کرے گی۔

 اس کمیٹی کے نامزد اراکین میں نائب صدر محمد رضا عارف، آستانہ مقدس رضوی کے  متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی، عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین طائب، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر غلام علی حداد عادل، سربراہ کونسل برائے پالیسی سازیِ ائمہ جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری اور تہران کے میئر علیرضا زاکانی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی 28 فروری 2027 کو شہید رہبر امام خامنہ ای کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں کی نگرانی کرے گی، جن کا دائرہ کار قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوگا۔

حکم نامے میں کمیٹی کے مشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہید مجاہد رہنما کے افکار و اعمال کی تشریح کرنا، ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا، اور "مکتبِ شہید خامنہ ای " کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا مذکورہ کمیٹی کی اہم ترین ذمہ داریاں ہیں تاکہ اس الہی رہنما کے راستے اور پیغام کو زندہ رکھا جا سکے۔

اس حکم نامے میں قوم اور امتِ مسلمہ کے مشن اور فریضہ کو اجاگر کرنے اور قومی و اسلامی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں شامل دیگر اہم ہدایات میں یہ نکات بھی شامل ہیں: بین الاقوامی سطح پر وسیع اور متنوع مخاطبین تک رسائی حاصل کرنا؛ عوامی سطح پر اور عوام پر مرکوز سرگرمیوں کو ترجیح دینا؛ اور ثقافتی، فنی، سیاسی اور سماجی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور ان کا نفاذ کرنا۔

حکم نامے میں محض رسمی کارروائیوں اور غیر ضروری اخراجات سے گریز پر سختی سے زور دیا گيا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel