قالیباف: مسلح افواج کے فوجی اقدامات سے ہم ڈٹرنس تک پہنچ گئے ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459178-قالیباف_مسلح_افواج_کے_فوجی_اقدامات_سے_ہم_ڈٹرنس_تک_پہنچ_گئے_ہیں
محمد باقر قالیباف نے گزشتہ دو سال میں فوجی حالات ، وعدۂ صادق سے 12 روزہ جنگ اور 40 روزہ جنگ  تک کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مسلح افواج کی شہادت و ایثار کے جذبے اور  سپریم کمانڈر کی دور اندیشی، ارادے اور تدبیر سے، آج ملک فوجی میدان میں دشمن کے سامنے ڈٹرنس کی پوزيشن میں پہنچ گیا ہے،  اس حد تک کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ وہ ہمارے خلاف 40 روزہ جنگ جیسی جنگ نہیں چھیڑ سکتا۔
(last modified 2026-11-22T16:23:18+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • قالیباف: مسلح افواج کے فوجی اقدامات سے ہم ڈٹرنس تک پہنچ گئے ہیں

محمد باقر قالیباف نے گزشتہ دو سال میں فوجی حالات ، وعدۂ صادق سے 12 روزہ جنگ اور 40 روزہ جنگ  تک کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مسلح افواج کی شہادت و ایثار کے جذبے اور  سپریم کمانڈر کی دور اندیشی، ارادے اور تدبیر سے، آج ملک فوجی میدان میں دشمن کے سامنے ڈٹرنس کی پوزيشن میں پہنچ گیا ہے،  اس حد تک کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ وہ ہمارے خلاف 40 روزہ جنگ جیسی جنگ نہیں چھیڑ سکتا۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے زور دیا: اسی وجہ سے، اس نے اپنی پہلی ترجیح ایران کی داخلی سلامتی کو بگاڑنے، اقتصادی دباؤ اور اندر سے  نقصان پہنچانے پر مرکوز کر دی ہے اور دشمن کی اس منصوبہ بندی کے مقابلے میں ملک کو وحدت، یکجہتی اور پائدار ڈٹرنس تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

قانون ساز ادارے کے سربراہ نے مزید کہا: اگر ہم دشمن کے خطرے کو  پیارے ایران اور عوام سے دور رکھنا چاہتے ہیں، تو پائیدارڈٹرنس کی پوزیشن تک پہنچنا ہی واحد راستہ ہے اگر ہم ڈٹرنس تک پہنچ گئے، تو ہم نے خطرے کو خود سے دور کر دیا اور  سپریم کمانڈر کے حکم کو بھی عملی شکل دے دی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel