ایران کی بحری افواج کی مکمل آمادگی کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459430-ایران_کی_بحری_افواج_کی_مکمل_آمادگی_کا_اعلان
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے، ایرانی فوج اور سپاہ کی بحری فورس کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-11-28T12:55:47+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی بحری افواج کی مکمل آمادگی کا اعلان

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے، ایرانی فوج اور سپاہ کی بحری فورس کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل وحیدی نے یوم بحریہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ فوج اور سپاہ کی بحری افواج، قومی سلامتی، حیاتی اہمیت کے مفادات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری قومی اقتدار اعلیٰ کے خلاف ہر قسم کی شرپسندی اور جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں، فوج اور سپاہ کو ایران کے بحری اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے دو بازو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایسی حالت میں کہ علاقے کے سیکورٹی سسٹم کو پیچیدہ تغیرات اور خطے سے باہر کی طاقتوں کا سامنا ہے اور خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان عالمی اقتصاد اور سلامتی میں فیصلہ کن کردار کے مالک ہیں، فوج اور سپاہ پاسداران، کے بحری یونٹ، ایرانی بحریہ کے دو طاقتور بازور اور ملک کے قومی مفادات اور بحری اقتدار اعلیٰ کے محافظ ہیں۔  

جنرل وحیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج اور سپاہ پاسدران جیسا کہ انھوں نے اپنی ہمہ گیر آمادگی اور انقلابی جوش و جذبے اور اپنے تجربات کے ساتھ، سپریم کمانڈر کی تدابیر اور فرامین کے تحت جنگ ہرمز میں مظاہرہ کیا ہے اور لٹیرے اور اسمگلر امریکی بحری بیڑوں کو صرف دکھاوے کی صف بندی میں تبدیل کردیا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری اقتدار اعلیٰ، قومی سلامتی اور حیاتی اہمیت کے ملی مفادات  کے خلاف ہر قسم کی شرپسندی اور جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دینے کے لیے  تیار ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel