Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • یمن میں سیکورٹی عہدے دار کا قتل
    یمن میں سیکورٹی عہدے دار کا قتل

یمن کے جنوبی شہر عدن کے سیکورٹی ادارے کے آپریشنل چیف کو قتل کر دیا گیا۔

رپورٹوں کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے دن عدن شہر کے سیکورٹی ادارے کے آپریشنل چیف کو قتل کردیا- اس واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں اصلاحات کے سلسلے میں ہونے والی نشست منسوخ کر دی گئی۔

یہ نشست اتوار کے دن منعقد کی جانی تھی۔ واضح رہے کہ یمن میں ہونے والے اس قسم کے قاتلانہ حملوں کے پیچھے، زیادہ تر القاعدہ دہشت گرد گروہ کا ہاتھ رہا ہے کہ جسے سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے-

ٹیگس