مجلس خبرگان کے اجلاس میں جنرل قاسم سلیمانی کی رپورٹ
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے مجلس خبرگان کی کونسل میں عراق اور شام کی صورت حال کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے منگل کو مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کے موقع پر داعش سمیت علاقے بالخصوص عراق اور شام کے حالات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے کے ممالک کے ساتھ امریکہ کے اشتراک عمل کا معیار اسرائیل ہے، کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں-
جنرل قاسم سلیمانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کو وجود میں لانے والا امریکہ ہے، کہا کہ داعش کو وجود میں لانے کا مقصد، علاقے کے مسلمانوں کو امریکہ کا محتاج بنائے رکھنا ہے-
انھوں نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو عوامی تحریک انصار اللہ کے برسراقتدار آنے پر تشویش ہے اور اس نے یمن کے عوام پر یہ جنگ مسلط کی ہے- امریکہ کی اپنی بادشاہت قائم کرنے کی پالیسیوں کی ناکامی، جنرل قاسم سلیمانی کے خطاب کا سب سے اہم محور تھا-
تہران میں منعقدہ مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کا اجلاس بدھ کو ختم ہو جائے گا- مجلس خبرگان کے اراکین، جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے-