Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • اسلحوں کے حامل طیاروں کو بغداد ایرپورٹ پر روک لیا گیا
    اسلحوں کے حامل طیاروں کو بغداد ایرپورٹ پر روک لیا گیا

عراق میں بغداد ہوائی اڈے پر اسلحے سے بھرے دو فوجی طیاروں کو روکے جانے کی اطلاعات ہیں۔

عراق کے آفاق ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلحے سے بھرے دو فوجی طیاروں کو، جو جرمنی سے عراقی کردستان کی طرف پرواز پر تھے، بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان طیاروں میں اسلحے کے علاوہ بڑی مقدار میں نقد رقم بھی موجود تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے دو نومبر کو بھی کینیڈا اور سویڈن کے دو طیارے، بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے تھے۔

ان طیاروں میں بھی کردستان علاقے کے لئے اسلحہ موجود تھا اور تلاشی کے بعد ان طیاروں کو ان ہی ہوائی اڈوں کی طرف پرواز کی اجازت دی گئی تھی کہ جہاں سے یہ طیارے آئے تھے۔

ٹیگس