Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • شمالی عراق سے ترک فوجیوں کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر عراق کی تاکید
    شمالی عراق سے ترک فوجیوں کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر عراق کی تاکید

حکومت عراق نے ایک بار پھر شمالی عراق سے ترک فوجیوں کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد قبان نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی، عراق کی ارضی سالمیت کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شمالی عراق سے انخلاء سے متعلق ترکی کی حکومت اور فوج کو راضی کرنے کی کوشش بدستور جاری ہے۔

عراق کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی موجودگی تربیتی پہلو کی حامل ہے جبکہ عراق کی حکومت نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ایسا کسی بھی قسم کا اقدام، دو طرفہ مفاہمت اور قوانین کے دائرے میں ہی عمل میں آسکتا ہے۔

دوسری جانب عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے بغداد میں برطانوی سفیر فرانک بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے عراق کے شہر موصل پر ترکی کی فوجی جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں چوبیس دسمبر کو قاہرہ میں عراق کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس