Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ترکی کی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کی مذمتی قرارداد عراق کی سفارتی کامیابی ہے: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی
    ترکی کی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کی مذمتی قرارداد عراق کی سفارتی کامیابی ہے: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک پر ترکی کی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کی مذمتی قرارداد کو سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

عرب لیگ نے جمعرات کے روز قاہرہ میں اپنے ہنگامی اجلاس کے دوران ، ایک قرارداد کے ذریعے عراق سے ترک فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی نے چار دسمبر کو اپنے سیکڑوں فوجیوں کو کرد پیش مرگہ ملیشیا کو تربیت فراہم کرنے کے بہانے شمالی عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں داخل کردیاتھا۔

عراقی حکومت اور سیاسی رہنماؤں نے ترکی کے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کے اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہےکہ عرب لیگ کی قرارداد عراق کی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اورعوام ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتربنائے جانے کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے کوشش بھی کررہے ہیں۔

ٹیگس