Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق ترک فوج کے انخلا کے لیے ہرممکن طریقہ استعمال کرے گا: عراقی وزیر خارجہ
    عراق ترک فوج کے انخلا کے لیے ہرممکن طریقہ استعمال کرے گا: عراقی وزیر خارجہ

عراقی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک ترک فوج کے انخلا کے لیے ہرممکن طریقہ استعمال کرے گا۔

بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم الجعفری نے کہا کہ ترکی کے فوجی اقدام کے خلاف تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں کہا کہ عراق اپنے اقتدار اعلی کے تحفظ پر زور دیتا ہے ۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اب بھی اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے کےخواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عرب لیگ کے ذریعے ترکی کو اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔

ابراہیم الجعفری نے کہا کہ عراق، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنطیم کی وساطت سے بھی اس معاملے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ ترک فوج کے عدم انخلا کی صورت میں بغداد، انقرہ کے خلاف اقتصادی اور فوجی آپشن بھی استعمال کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے چار دسمبر کو اپنے سیکڑوں فوجی عراق کے شمالی شہر موصل میں داخل کیے تھے۔ حکومت عراق نے ترکی کے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترک فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس