عراقی سرحدوں کے قریب سعودی عرب کی فوجی مشقوں کی مخالفت
Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عراقی سرحدوں کے قریب سعودی عرب کی فوجی مشقوں کی سخت مخالفت کی ہے۔
عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے تیونس کے وزیرخارجہ خمیس الحیناوی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراق کی سرحدوں کے قریب سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کی، جن کے نتیجے میں عراق کی سالمیت اور اقتدار اعلی کو نقصان پہنچ سکتاہے، شدید مخالفت کی ہے -
واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں، جن کا نام رعد الشمال رکھا گیا ہے، تقریبا بیس دیگر ملکوں کی فوجوں کی شرکت سے عراق اور سعودی عرب کی سرحدوں کے قریب جاری ہیں - ان فوجی مشقوں میں پاکستان، مصر، سوڈان اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کی فوجیں شریک ہیں –