Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی
    یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ یمن پر جارحیت کے مکمل خاتمے اور محاصرہ مکمل طور پر ختم کیے جانے کی بنیاد پر ہو گا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اس کمیٹی کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں کہ جو ثابت کرتے ہیں کہ سعودی عرب کی جارح فوج یمن میں غیرفوجی ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں دس اپریل سے جنگ بندی شروع ہو گی اور اٹھارہ اپریل کو کویت میں امن مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں کہ جب سعودی عرب کے جنگی طیارے بدستور یمن کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک سات ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ٹیگس