May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • امیر کویت، شیخ صباح احمد جابر الصباح
    امیر کویت، شیخ صباح احمد جابر الصباح

کویت کے امن مذاکرات کے عمل سے سعودی عرب کی علیحدگی کے اعلان کے بعد، امیر کویت نے یمنی فریقوں سے مثبت نتائج کے حصول کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ احمد اور یمنی مذاکرات کار وفود کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ انھوں نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے متعلق وفد کے سربراہ عبدالملک المخلافی اور یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمنی کانگریس کے نمائندہ وفد کے سربراہوں محمد عبدالسلام اور عارف الزوکا سے بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے متعلق وفد کے سربراہ عبدالملک المخلافی نے منگل کو مذاکرات میں اپنی شرکت جاری نہ رکھنے کے فیصلے سے باخبر کیا۔ مذاکرات کے عمل سے اب سعودی وفد کی علیحدگی کا اعلان ایسی حالت میں ہوا ہے کہ یمن میں فائر بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں یمن کے امن مذاکرات اکّیس اپریل کو شروع ہوئے ہیں اور ریاض وفد کی جانب سے خلاف ورزی کی بناء پر اب تک ان مذاکرات کا خاطر خواہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس