Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • القاعدہ کے دہشت گردوں نے سعودی عرب کے ایجنٹوں کی مدد سے صوبہ تعز میں شیخ عبدالھادی السودی کے مقبرے کے گنبد کو ڈھا دیا۔
    القاعدہ کے دہشت گردوں نے سعودی عرب کے ایجنٹوں کی مدد سے صوبہ تعز میں شیخ عبدالھادی السودی کے مقبرے کے گنبد کو ڈھا دیا۔

سعودی عرب نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے سنیچر کو یمن میں  جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ حجہ اور جیزان کے جارہ علاقوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہرکتاف اور البقع علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کے اڈوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سعودی فوجی افسر اور چھے اہلکار ہلاک ہوگئے- یمن کی عوامی رضاکارفورس نے نجران کے شرفہ فوجی ٹھکانے پر تعینات سعودی عرب کے پانچ جنگی ٹیکنوں کو بھی تباہ کردیا۔

دوسری جانب القاعدہ کے دہشت گردوں نے یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصورہادی کے حامی سعودی عرب کے ایجنٹوں کی مدد سے صوبہ تعز میں شیخ عبدالھادی السودی کے مقبرے کے گنبد کو ڈھا دیا جو تاریخی آثار میں شامل اورآٹھ سو سال قدیمی تھا- اس واقعے میں کم سے کم بیس عام شہری زخمی ہوگئے۔

ٹیگس